Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / خود اعتمادی کامیابی کی ضامن

خود اعتمادی کامیابی کی ضامن

نیٹ میڈیکل انٹرنس کی تیاری پر ریاض علی خان کا لیکچر
حیدرآباد 5 فروری (سیاست نیوز) اس سال سے میڈیکل کا مشترکہ انٹرنس امتحان ملک بھر میں ایک ہی ہورہا ہے۔ اس کے لئے جہاں سی بی ایس سی امتحان منعقد کرتے ہوئے وہیں آل انڈیا رینک دیا جاکر نتیجہ دیا جائے۔ امیدوار اس کی تیاری کے لئے خود اعتمادی سے کامیابی قدم چومے گی۔ ان خیالات کا اظہار جناب ریاض علی خاں سابق پرنسپل انوارالعلوم کالج نے یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں لکچر دیتے ہوئے کیا اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ صحیح حکمت عملی اور وقت مینجمنٹ کے ساتھ منصوبہ بنائیں۔ جناب منظور احمد کوآرڈی نیٹر ایمسیٹ کوچنگ نے اس موقع پر انٹر کے طلبہ کو نیٹ کے ساتھ دیگر پروفیشنل کورسیز کے لئے تلنگانہ ایمسیٹ میں شرکت کرنا ہوگا جو 12 مئی کو مقرر ہے۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے نیٹ کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد اس کی مکمل تفصیلات بتائی۔ آن لائن فارم یکم مارچ تک داخل کرسکتے ہیں۔ سی بی ایس ای صرف امتحان منعقد کرے گا جبکہ داخلے کیلئے کونسلنگ ریاستی حکومت کرے گی۔ ایمسیٹ اور نیٹ کا ماڈل ٹسٹ بھی رکھا گیا۔ پروگرام کے انعقاد میں منصور، اطہر خان، طاہر پاشاہ قادری اور آمینہ نصرت نے معاونت کی۔

TOPPOPULARRECENT