Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / خود روزگار اسکیم پر شعور بیداری کیمپ

خود روزگار اسکیم پر شعور بیداری کیمپ

حیدرآباد /25 مئی ( پریس نوٹ ) تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو باعزت خود روزگار سے وابستہ کرنے کے مقصد سے کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن اور آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کے اشتراک سے 29 مئی کو 10.30 بجے دن مدینہ ایجوکیشن سنٹر روبرو باغ عامہ نامپلی میں ایک شعور بیداری مہم کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن کے عہدیدار مختلف زمروں میں صنعتوں کے قیام اور تجارت کیلئے بینکوں کے ذریعہ دستیاب ہونے والے قرضہ جات کی اسکیموں پر لکچر دیں گے اور طریقہ کار کی وضاحت کریں گے ۔ کمیٹی کے صدر جناب ایس زیڈ سعید نے بتایا کہ اس کیمپ کے دوران بے روزگار نوجوانوں پر واضح کیا جائے گا کہ کن کن اسکیموں کیلئے فرض کی سہولت ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقلیتی طبقہ کھادی کمیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے واقف نہیں ہے ۔ جس میں تلنگانہ اسٹیٹ کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز بورڈ کے صدرنشین جناب یوسف زاہد اور کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز بورڈ کے اسٹیٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم اے قدوس اور دوسرے عہدیدار مخاطب اور نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے ۔ یہ ایک اہم کیمپ ہے جس سے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے اسکیم سے نوجوانوں کو بغیر ضمانت کے دس لاکھ روپئے کا قرض بھی حاصل ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ پرائم منسٹر روزگار یوجنا سے بھی آسانی کے ساتھ قرض فراہم ہوسکتا ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849932346 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT