Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / خود ساختہ بینک ملازم شاطر دھوکہ باز گرفتار

خود ساختہ بینک ملازم شاطر دھوکہ باز گرفتار

نقد رقم ، موبائل فونس اور ایم ٹی ایم کارڈس ضبط ، ڈی سی پی ڈیٹکٹیو کا بیان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی (سیاست نیوز) خود کو بینک ملازمین ظاہر کرتے ہوئے انعامات کی اطلاع دینے کے بعد عوام کو ٹھکنے والے دو شاطر دھوکہ بازوں کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے نئی دہلی سے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈکٹیٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ 22 سالہ آشش راتھوڑ اور اس کا ساتھی 32 سالہ دیپک کمار گپتا متوطن نئی دہلی عوام کو بالخصوص خواتین کو فون کر کے خود کو بینک ملازمین ظاہر کرتے ہوئے بینک کی جانب سے انعام (ریواڈ پوائنٹس) جیتنے کی اطلاع دیتے ہوئے ان کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرلیتے جس کے ذریعہ وہ آن لائین شاپنگ کیا کرتے۔ گرفتار ملزمین آن لائین ویالیٹ آئی ڈی بھی فروخت کیا کرتے تھے ۔ یکم اپریل کو سعید آباد کی ساکن ایک خاتون مسز کے کیرتی نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ کبیر نامی شخص نے بینک انعام کیلئے نامزد کئے جانے کی اطلاع دی اور دھوکہ دہی کے ذریعہ ان کے ڈپبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرلئے اور کچھ ہی دیر بعد فلپ کارڈ سویدھا اور دیگر آن لائین شاپنگ ویب سائیٹ سے 78000 کی شاپنگ کرلی۔ سائبر کرائم پولیس نے دھوکہ بازوں کے موبائیل فون نمبرات کے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے آشش راتھوڑ اور دیپک کمار کو نئی دہلی سے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کیا ۔ ملزمین کے قبضہ سے پولیس نے 11,000 روپئے نقد رقم ، چار موبائیل فون اور اے ٹی ایم کارڈس برآمد کرلئے ۔ اس کیس میں ملوث پنڈت سونو اور امیت کی پولیس کو تلاش ہے۔

TOPPOPULARRECENT