Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / خود کو بچانے کے سی آر کی وزیر اعظم سے دوستی : پونم پربھاکر

خود کو بچانے کے سی آر کی وزیر اعظم سے دوستی : پونم پربھاکر

میڑچل 8 جولائی ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ چندر شیکھر راؤ کو اقتدار سے بیدخل کرنے کا وقت قریب آ رہا ہے سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے الزام عائد کیا کہ کے چندر شیکھر راؤ خود کو بچانے کیلئے ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے دوستی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے مرکزی وزیر رہتے ہوئے کئی غلطیاں کی تھیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم سے دوستی کی خاطر این ڈی اے امیدوار کی صدارتی انتخاب میں تائید کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کی تائید نہ کرتے ہوئے تلنگانہ سے دھوکہ کیا ہے ۔ میرا کمار نے تنظیم جدید آندھرا پردیش بل کی منظوری میں اہم رول ادا کیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT