Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / خوشحالی لانے والا بجٹ : چیف منسٹر

خوشحالی لانے والا بجٹ : چیف منسٹر

حیدرآباد ۔ 13مارچ ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو فلاحی بجٹ قرار دیتے ہوئے ریاست کی تیز رفتار ترقی ہونے ریاست کی معیشت مستحکم ہونے کی توقع کا اظہار کیا ۔ کے سی آر نے بجٹ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام ‘ خواتین اور ملازمین کی زندگیوں میں خوشحالی لانے والا بجٹ ہے ۔ سماج کے تمام طبقات ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اور اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کیلئے بجٹ میں زبردست اضافہ کیا گیا ۔ غریب عوام کی ترقی کیلئے بجٹ معاون و مددگار ہونے کا دعویٰ کیا ۔ دیہی معیشت کو مستحکم کرنے میں بجٹ کلیدی رول ادا کرے گا ۔ بجٹ میں تمام شعبوں کو مناسب اہمیت دی گئی ۔ انسانی فروغ سے استفادہ کرنے میں بجٹ مددگار ثابت ہوگا ۔ وہ امید کرتے ہیں کہ طرف جہاں سماج کے تمام طبقات کی یکساں فلاح و بہبود ہوگی وہیں ریاست تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہوگی ۔ ترقی اور بہبود میں جو بھی رکاوٹیں پیش آئیں گی وہ سب دور ہوجائیں گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT