Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خوشگوار ماحول کیلئے شجرکاری ضروری

خوشگوار ماحول کیلئے شجرکاری ضروری

سرپور ٹاؤن میں ہریتا ہارم پروگرام سے صدر مدرس سید مظہر حسین کا خطاب
سرپور ٹاؤن 15 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے قدیم ضلع پریشد ہائی اسکول تلگو وار اُردو میڈیم اسکول میں ہیڈ ماسٹر سید مظہر حسین کی زیرنگرانی 15 جولائی کو ہریتا ہارم پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والوں میں ضلع پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر سید مظہر حسین کے علاوہ مقامی اسٹاف اسکول اسسٹنٹ خواجہ نظام الدین، محمد اشرف، ایس اے شام سندر، ڈاکٹر شعیب حسین فزیکل ڈائرکٹر، رومیش، منڈل ریسورس پرسن پون کمار کے علاوہ ضلع پریشد ہائی اسکول اردو اور تلگو میڈیم کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر سید مظہر حسین نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے ہریتا ہارم پروگرام کے ذریعہ شہروں سے لے کر دیہی علاقوں میں پودے لگانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ شجرکاری اور پودے کو لگانے سے گاؤں میں خوشگوار ماحول رہتا ہے۔ اس سلسلہ میں 15 جولائی کو ضلع پریشد ہائی اسکول کے میدان میں تقریباً 300 پودے لگائے گئے تاکہ اسکول میں بچوں کو خوشگوار ماحول مل سکے اور خاص طور پر اسکولوں میں زیرتعلیم طلباء کو تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے اور خاص طور پر ہمیں پودوں کے ذریعہ آکسیجن بھی حاصل ہوتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ضلع پریشد ہائی اسکول میں دو لڑکوں کو ایک پودے کی نگہداشت کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ایک سال تک دو طالب علم مل کر ایک درخت کی نشوونما کرنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے تاکہ پودوں کی دیکھ بھال ہو۔ انھوں نے کہاکہ شجرکاری کرنا بڑی بات نہیں ہے لیکن پودوں کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے 300 پودوں کے لئے 600 طلباء و طالبات کو مقرر کیا جوکہ پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری کریں گے۔ اس کے علاوہ انھوں نے بچوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنے اپنے گھروں میں شجرکاری انجام دینے کے لئے والدین کو مشورہ دیا تاکہ خوشگوار ماحول ہو۔

TOPPOPULARRECENT