Wednesday , August 16 2017
Home / خواتین کا صفحہ / خوش و خرم رہنے کے طریقے

خوش و خرم رہنے کے طریقے

٭ اچھا کھایئے اور اچھا پہنئے۔
٭ زیادہ سے زیادہ ورزش کیجئے۔
٭ پرسکون رہنا سیکھئے اس کیلئے پھولوں کی بھینی بھینی خوشبوؤں سے لطف اندوز ہونا سیکھئے۔
٭ ذہنی تناؤ دور کرنے کیلئے معاملات کی وقت کے لحاظ سے درست تقسیم کرنے کی عادت اپنائیں۔
٭ ہر دن کا کوئی مقصد مقرر کرلیں۔ ساتھ ہی اپنے حوصلے اور ہمت کو بھی بلند کریں۔
٭ مثبت جذبات کی حوصلہ افزائی کریں۔ منفی پہلوؤں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ زندگی کے روشن پہلو پر نظر رکھیں۔ خوشگوار لمحات کو یاد رکھیں اور ان سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کریں۔
٭ دوسرے لوگوں سے محو گفتگو ہوتے وقت اپنا نقطہ نظر واضح انداز میں بیان کریں۔ اس سے آپ کو اچھا تاثر ملے گا اور آپ کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔
٭ اپنی خود اعتمادی کی تربیت کریں اور کسی بھی بات پر آپے سے باہر نہ ہوں۔
٭ بدگمانی اور دشمنی بری چیزیں ہیں۔ ان سے بچئے، پرخلوص بنئے اور خود غرضی کے خول کو توڑ دیجئے۔

TOPPOPULARRECENT