Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خوش کن اعلانات غیرضروری ، مسلم تحفظات کا مطالبہ قبرستانوں کیلئے اراضی کی فراہمی پر زور ، سنگاریڈی میں ایم ایل سی محمد فاروق حسین کا خطاب

خوش کن اعلانات غیرضروری ، مسلم تحفظات کا مطالبہ قبرستانوں کیلئے اراضی کی فراہمی پر زور ، سنگاریڈی میں ایم ایل سی محمد فاروق حسین کا خطاب

سنگاریڈی ۔ 23 جولائی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن قانون ساز کونسل جناب محمد فاروق حسین نے سنگاریڈی آئی بی گیسٹ ہاوز میں اردو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت آئمہ و موذنین کو ایک ہزار روپئے اور ریاستی سطح پر افطار پارٹیوں کا اعلان کیا جبکہ مسلم طبقہ کو 12 فیصد تحفظات کی ضرورت ہے تاکہ تعلیم و روزگار میں ترقی کرسکیں ۔ غیرضروری حکومت کی جانب سے خوش کن اعلانات کرتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحفظات کے معاملے کو پس پشت ڈالدیا جارہا ہے ۔ سچر کمیٹی اور رنگاناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مسلم طبقہ معاشی پسماندگی سے دوچار ہے ،ان کی حالت دلتوں سے بھی بدتر ہے چنانچہ مسلمانوں کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کیلئے ہر گھر سے ایک فرد کو ملازمت فراہم کرنا ضروری ہے ۔

12 فیصد مسلم تحفظات دینے کا انتخابی عدہ کو مکمل کرنا ٹی آر ایس حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے کے سی آر وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم طبقہ کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے فوری طورپر 12 فیصد مسلم تحفظات کا اعلان کریں تاکہ لاکھوں مسلم بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتیں حاصل ہوسکیں اور انھیں حصول اعلیٰ تعلیم میں بھی فائدہ ہوسکے۔ کئی مقامات سے اکثر شکایتیں حاصل ہورہی ہیں کہ اردو میڈیم اسکولس کو برخواست کیا جارہا ہے ، اردو زبان سارے ملک کی زبان ہے اور اردو زبان رابطہ کی زبان بن چکی ہے لہذا اردو کا فروغ ، ترقی و ترویج کے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور اردو اساتذہ کے تقررات بھی کئے جائیں تاکہ اردو ذریعۂ تعلیم اسکولس میں زیرتعلیم طلبہ کو معیاری تعلیم حاصل ہوسکے ۔ محمد فاروق حسین نے کہاکہ اکثر کئی مقامات پر قبرستانوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے تدفین میں مسائل پیدا ہورہے ہیں ، حکومت کی جانب سے قبرستانوں کی اراضی ، حصاربندی کیلئے علحدہ فنڈس جاری کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ کام انجام دیئے جائیں ، جہاں کہیں بھی اراضی نہ ہو حکومت خود اراضی خریدتے ہوئے مسلمانوں کے حوالے کرے ۔ آج قبرستان میں جگہ کی کمی عام بات ہوچکی ہے ، اس اہم مسئلہ کی یکسوئی ضروری ہے ۔ مسلمانوں کو آسان طرز پر قرضوں کی اجرائی کا مطالبہ کیا تاکہ تجارت کے ذریعہ مسلم نوجوان معاشی حالت میں سدھار لاسکیں۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد کے چندراشیکھر راؤ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے وہ مسلمانوں کے مسائل پر نمائندگی کریں گے۔

سنگاریڈی میں مسلم وفد کا ضلع کلکٹر سے اظہار تشکر
سنگاریڈی ۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد الحاج خواجہ صدر مرکزی میلاد کمیٹی ، شیخ رشید ، یوسف بن عمر مجید صدر ٹی آر ایس ٹاؤن اقلیتی سیل سنگاریڈی نے ضلع کلکٹر راہول بوجا سے ملاقات کرتے ہوئے عیدگاہ میں صاف صفائی کے انتظامات پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ عیدگاہوں میں صاف صفائی کیلئے بلدی عہدیداروں کو خصوصی ہدایات دی گئیں تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT