Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / خوفناک بولر کو خطرناک زہریلے سانپ کا سامنا

خوفناک بولر کو خطرناک زہریلے سانپ کا سامنا

ڈیل اسٹائن نے ’’بلیک ممبا‘‘ سے خوشی کیساتھ ہار مان لی
جوہانسبرگ۔ 7 فروری(اے ایف پی) دنیا کے ایک انتہائی خوفناک بولر ڈیل اسٹائن اور کرۂ ارض کے ایک انتہائی زہریلے اور ہلاکت خیز ’’سانپ‘‘ کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوگیا۔ اس صورت میں صرف ایک ہی فاتح ہوسکتا تھا اور ڈیل اسٹائن نے خوشی سے اپنی شکست تسلیم کرلیا۔ جنوبی آفریقہ کے سرکردہ بولر اسٹائن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیش کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اور ان کے ایک دوست کروگر نیشنل پارک کے قریب ایک سنسان سڑک پر بے ضرر ’’براؤن ہاؤز‘‘ سانپ کو تڑپتا دیکھ اس کی مدد کے لئے آگے آئے لیکن قریب پہونچنے پر32 سالہ اسٹائن نے محسوس کرلیا کہ خطرناک جان لیوا ’’بلیک ممبا‘‘ ان سے چند انچ کے فاصلہ پر ہے۔ اسٹائن نے لکھا کہ ’’یہ (بلیک ممبا) غریب بیچارے کسی کار کی زد میں آگیا۔ ہم یہ سمجھ کر اس کو سڑک سے بنانے کیلئے رک تھے کہ شاید یہ ہے بے ضرر بھورا سانپ ہے، لیکن قریب پہونچنے پر پتہ چلا کر یہ ’’مسٹر بلیک ممبا‘‘ ہیں۔ ڈیل اسٹائن نے مزید لکھا کہ ’’ہم نے بتانے کیلئے ہم نے یہ ویڈیو پوسٹ نہیں کیا ہے کہ ہم کتنے بہادر ہیں بلکہ یہ بتانا مقصد ہے کہ اگر آپ نہیں جانتے کہ (کسی خطرناک چیز) سے کسی طرح نمٹا جائے تو بہتر یہی ہوگا کہ آپ اس کو تنہا چھوڑ دیں اور چلے جائیں۔ یہ سبق ہے جو سیکھنا چاہئے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT