خوفناک سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 24 سالہ نواب علی جو نمبولی اڈہ علاقہ کے ساکن شوکت علی کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے یہ نوجوان آرٹیفیشل جویلری کا کاروبار کرتا تھا جو کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ معین آباد کے علاقہ میں بیجاپور حیدرآباد ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس معین آباد مصروف تحقیقات ہے ۔