Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خوف خدا سے ہی دنیا میںامن ممکن

خوف خدا سے ہی دنیا میںامن ممکن

گوداوری کھنی ۔13جنوری ( ذریعہ فیاکس) آج ساری دنیا میں بے چینی اور خوف کی کیفیت پائی جاتی ہے اس کی وجہ عالمی طور پر طاقتور ممالک کمزور ممالک پر غیر ضروری تسلط اور بہ حیثیت فرد اپنے آپ کو جواب دہی کے تصور سے آزاد ہونے کی وجہ ہے ۔ اسلام کے معنی خود امن اور شانتی ہے اور اسلام دیگر مذاہب کے لوگوں کے استھ اچھا برتاؤ کرنے کی تعلیم دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ والدین کے حقوق کی بڑی تاکید ہے اور شراب ‘ زنا ‘ جوااور تمام برائیوں سے دور رہنے کی تعلیم دیتا ہے جس سے سماج میں بے چینی اور بدامنی پھیلتی ہو ۔ ان خیالات کا اظہار محمد صادق احمد سکریٹری دعوۃ سیل جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے گوداوریکھنی میں منعقد خطاب علم ’’ سماج میں امن کا قیام کیسے ممکن ‘‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ سرکل انسپکٹر دیوا ریڈی نے کہا کہ جماعت کی یہ کوشش قابل ستائش ہے کیونکہ انہوں نے ہماری ذمہ داری کے کام کو موضوع بنایا ہے ۔ اس طرح دیگر لوگوں کو آگے آکر سماج کی بہتری کی کوشش کرنیچاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ امن اور سکون سے رہتیہیں تو پولیس والوں کی زندگی بھی پُرسکون رہتی ہے ۔ وجئے پال ریڈی جنرل منیجر سنگارینی کالریز آر جی۔II نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ میں ایسے بہترین پروگرام میں شریک ہوں ۔ آپ لوگ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام رکھیں ‘ میں ہر طرح تعاون کروں گا ۔ اس کے علاوہ ہندو سماج کے نمائندہ جگناتھ چاری اور کرسپین کیرنٹن کے نمائندہ ماور پرساد نے بھی سماج میں موجود برائیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ لوگ مدہب سے جڑ کر رہیں تو برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔ مریال راج ریڈی جنرل سکریٹری تلنگانہ کول مائنس اور محمد اکرم الدین کی تلگو ترجمانی سے ہوا ۔ افتتاحی کلمات محمد فصیح الدین کے رہے ۔ پروگرام کی صدارت محمد سلیم الدین امیر مقامی نے کی اور کارروائی محمد اسمعیل نے چلائی ۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں مسلم اور غیر مسلم افراد شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT