Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / خون سے لکھا قرآن اور گیتا کے 555 صفحات

خون سے لکھا قرآن اور گیتا کے 555 صفحات

اجمیر، 25 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں پشکر میں آئے ہریانہ میں روہتک ضلع کے پنڈت کرم ویر کو اپنے خون سے قرآن اور گیتا لکھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور انہوں نے اب تک 555صفحات لکھ لئے ہیں۔کرم ویر نے بتایا کہ گذشتہ سات برسوں میں اپنے خون سے گیتا کے 700اشلوک ہندی سے سنسکر میں تجرمہ کرکے 186صفحات اور قرآن کے 369صفحات لکھ چکے ہیں۔ زورمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکے اس جنون کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 26 سال کی عمر میں برنداون کے سفر کے دوران انہیں سنت۔ مہنتوں ۔ پنڈتوں کے ساتھ رہنے کا موقع ملا اور وہیں سے انہیں خون سے لکھنے کا حوصلہ ملا۔انہوں نے بتایا کہ 2005 میں گیتا کا ایک صفحہ انہوں نے اپنی انگلی کے خون سے لکھا تھا۔

TOPPOPULARRECENT