Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خون کا عطیہ دینے سے صحت کو کوئی خطرہ نہیں

خون کا عطیہ دینے سے صحت کو کوئی خطرہ نہیں

گدوال ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گدوال ڈیویژن میں پولیس کی جانب سے منائے جارہے یوم شہیدان کے موقعہ پر گدوال ٹی ٹی ڈی کلیانا منڈپم میں خون کا عطیہ کیمپ کے تقریباً 360 افراد نے خون کا عطیہ دیا ۔ اس پروگرام میں ضلع محبوب نگر کے یس پی ویشوا پرساد نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ خون کے عطیہ کے ذریعہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے موقعہ پر زخمی و بیمار ضرورت مندوں کی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ ہر وہ صحتمند شہری کو اس کام میں حصہ لینا چاہئے ۔ ہر چھ ماہ میں ایک مرتبہ خون کا عطیہ دے سکتے ہیں ۔ اس طرح خون کا عطیہ دینے والے کی صحت بھی اچھی رہتی ہے ۔ بعداز ایس پی شیوا پرساد نے ہیلمٹ کی استعمال کی ترغیب دلانے ایک ہیلمٹ شعور بیدار ریالی نکالی جس میں 200 نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی موٹر سیکل چلانے والے ہر فرد ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اس طرح کسی بھی حادثے کے موقعہ پر سر پر گہری و جان لیوا زخم سے بچا جاسکتا اور اس طرح جانوں کے ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ بعدازاں ایس پی نے گدوال ٹاون پولیس اسٹیشن میں سی سی کیمرہ کنٹرول روم کے قیام کا افتتاح کیا ۔ اس طرح گدوال کے تمام سرکلوں میں اور مصروف سڑکیں اور تمام بنکوں کے پاس جملہ 36 کیمرے لگائے گئے ہیں جس کا یس پی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ یس پی پی شیوا پرساد نے کہا کہ کئی غیرقانونی سرگرمیوں اور ناگہانی صورتحال سے جلد از جلد قابو پایا جاسکتا ہے اس موقعہ پر ڈی ایس پی گدوال بالاکوٹھی ، سی آئی سریش ، عالمپور سی آئی وینکٹیش راو آتماکور ایس آئی سیدہ بابو اور دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT