Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خون کی کمی دور کرنا صحت کی حفاظت کرنے کا مشورہ

خون کی کمی دور کرنا صحت کی حفاظت کرنے کا مشورہ

کریم نگر دھنگرواڑی اسکول میں جوائنٹ کلکٹر بی سرینواس کا خطاب
کریم نگر /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسی بھی بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے والے گولی کو ضرور لینا ہوگا تاکہ پیٹ میں نقصان پیدا کرنے والے کیڑے ختم ہو اور خون کی کمی کی بھی شکایت نہ ہو اس طرح صحت کی حفاطت کی کوشش کرلینی چاہئے کہہ کر کریم نگر جوائنٹ کلکٹر بی سرینواس نے کہا کہ قومی ڈی وائنگ ڈے بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کا یوم کے موقع پر کریم نگر اربن دھنگر واڑی اسکول میں کیڑے مار گولی کی تقسیم پروگرام میں مہمان خصوصی شریک ہوکر بچوں میں ٹائبلیٹ تقسیم کئے اس طرح پروگرام کا آغاز کیا ہر سال 10 فروری اور 10 اگست کو دو مرتبہ ان گولیوں کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے ۔ دسویں کلاس میں زیر تعلیم بچوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں کہکر مشورہ دیا بعد ازاں میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر راجیشم نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے ماں باپ کو توجہ دلائیں ملک بھر میں ایک ہی مرتبہ اس پروگرام کو منعقد کیا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس بیماری کے خاتمہ میں مدد ملتی انچارج ڈیوبی درگا راؤ نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہر آنگن واڑی سرکاری خانگی اسکولس کالج میں زیر تعلیم ایک سال تا 19 سال تک کی عمر والے یہ گولی کو ضرور لینا چاہئے اس دن غیر حاضر بچوں کو 23 تاریخ کو ضرور دے وہی گولیوں کو تقسیم کیا اصل مقصد بچوں کو پیٹ میں پرورش پارہے کیڑے ختم ہوجائیں اس وجہ سے بچوں میں خون کی کمی کمزوری لاغر بن کا مختلف امراض سے لڑنے کی قوت میں اضافہ ہوجائے گا ۔ ضلع میں بھی ایسے بچے جن کی عمر ایک تا 19 سال کے درمیان اس گولی کو دینے کیلئے والدین کو خصوصی توجہ دینا ہوگا ۔ اس پروگرام میں آر بی ایس کے کوآڈینیٹر ڈاکٹر پون اور دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT