Monday , August 21 2017
Home / دنیا / خون کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے والی اطالوی پنیر

خون کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے والی اطالوی پنیر

روم ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوں تو پنیر ایک ایسی صحت بخش غذا ہے جسے دنیا کے گوشے گوشے میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم اٹلی کی گرانا پدانو پنیر میں ایسی خوبی ہے جو آپ کے خون کے دباؤ کو کنٹرول کرسکتی ہے۔  اکثر لوگوں کو بی پی کی شکایت ہوتی ہے لہٰذا پنیر کے بارے میں کافی معلومات آفریں خبریں موصول ہورہی ہیں کیونکہ کیتھولک یونیورسٹی آف پلاسینزا اور گوگلیمو داسالیسٹو ہاسپٹل کے ہائپرٹینشن یونٹ سے تعلق رکھنے والے محققین نے بتایا ہے کہ پدانو پنیر میں امینوایسڈ کے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو اینگلوٹینسن ۔ کنورٹنگ۔ انزائم (ACE) سے مالامال ہوتے ہیں۔ امینوایسڈ کے اجزاء خون کے ذرات کو مزید مستحکم کرتے ہیں جیسا کہ ACE انہبیٹر بلڈ پریشر کے لئے مختص کی گئی ادویات کا اثر ہوتا ہے جیسے نیازیپرل یاکیاپٹوپرل۔ پنیر کے استعمال سے خون کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کی اس تازہ ترین اسٹڈی کو امریکن سوسائٹی آف ہائپرٹینشن کے 31 ویں سالانہ سائنسی اجلاس میں پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT