Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / خیرسگالی کا مظاہرہ ، پاکستانی خاتون کو میڈیکل ویزا منظور

خیرسگالی کا مظاہرہ ، پاکستانی خاتون کو میڈیکل ویزا منظور

نئی دہلی ۔ /13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے انسانی خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی خاتون کو جو کینسر سے متاثر ہے ، ہندوستان میں علاج کیلئے ویزا منظور کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس فیصلہ سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاتون فائزہ تنویر کو میڈیکل ویزا جاری کیا جائے گا ۔ سشما سوراج نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کی یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کے پیام کا شکریہ ۔ ہم آپ کے ہندوستان میں علاج کیلئے ویزا جاری کریں گے ۔ اس سے پہلے فائزہ تنویر نے سشما سوراج سے درخواست کی تھی کہ انہیں میڈيکل ویزا جاری کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ویزا سے محروم نہیں کیا جانا چاہئیے کیونکہ انہوں اپنی آزادی کی70 ویں سالگرہ منانے جارہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT