Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / خیریت آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص کی خودکشی

خیریت آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) خیریت آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ جو اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے گیا تھا ۔ تاہم ملاقات نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے یہ بات بتائی ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ ویمل سنگھ جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ بیگم بازار کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام دودھ باؤلی بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے گیا تھا اورملاقات نہ ہونے کے سبب مایوسی سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT