Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / خ50خاتوں موٹر سائیکل سواروں کی وزیراعظم سے ملاقات

خ50خاتوں موٹر سائیکل سواروں کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات سے تعلق رکھنے والی 40 خاتون موٹر بائک سواروں کے ایک گروپ ’بائک کوئنس‘ نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ مودی نے ان کی کوششوں کی ستائش کی اور آئندہ کوششوں کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ اطلاع یہاں ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ اس گروپ نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 10 ہزار کلومیٹر سے زیادہ مسافت طے کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT