Thursday , March 30 2017
Home / ہندوستان / داؤدی بوہرہ طبقہ کے نائب پیشوا کا انتقال

داؤدی بوہرہ طبقہ کے نائب پیشوا کا انتقال

ممبئی۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سیدی حسین بھائی صاحب حسام الدین جنہیں مازون دعوت کا خطاب دیا گیا تھا، کا خطاب دیا گیا تھا، وہ داعی کے ماتحت دوسرے سب سے بڑے پیشوا تھے، آج ان کا ان کی قیام گاہ سیفی محل میں انتقال ہوگیا۔ ممبئی میں ان کی نماز جنازہ اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے داؤدی بوہرہ فرقہ کے ہزاروں افراد ان کی قیام گاہ پر جمع ہوگئے تھے۔ ہزاروں افراد ان کی رحمدلی سے مستفید ہوچکے ہیں۔ سیدی حسام الدین مذہبی محقق تھے اور انہوں نے اپنی برادری کے ارکان تک علم پہنچانا آخری سانس تک جاری رکھا تھا۔ سیدنا مفضل سیف الدین نے سیفی مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی ۔ سیفی مسجد جنوبی ممبئی کے بھینڈی بازار میں واقع ہے ۔ان کی تدفین ناریل واڑی قبرستان میں عمل میں آئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT