Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / داؤد ابراہیم بالکل صحتمند ، پاکستان میں موجود : کاسکر

داؤد ابراہیم بالکل صحتمند ، پاکستان میں موجود : کاسکر

ممبئی ۔ /22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مفرور انڈور ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بیوی مہہ جبین اپنے والد سے ملاقات کے لئے گزشتہ سال ممبئی کا سفر کی تھی ۔ اس بات کا انکشاف پولیس نے داؤد کے بھائی اقبال کاسکر کے حوالہ سے کیا ۔ جس کو جبری وصولی کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس سنسنی خیز انکشاف سے قبل کاسکر نے تفتیش کنندگان سے یہ بھی کہا تھا کہ داؤد جس کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ۔ ہنوز پاکستان میں موجود ہے ۔ پولیس نے کہا کہ کاسکر نے جس کو تھانے پولیس کے شعبہ انسداد جبری وصولی نے اس ہفتہ کے اوائیل میںگرفتار کیا تھا ۔ داؤد اور اس کے خاندان کے بارے میں پولیس کو چند اہم معلومات فراہم کیا ہے ۔ پولیس عہدیداروں کے مطابق کاسکر نے مبینہ طور پر کہا کہ داؤد کی بیوی مہہ جبین شیخ عرف زوبینا زرین گزشتہ سال اپنے والد سلیم کشمیری سے ملاقات کیلئے پہونچی تھی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اقبال کاسکر نے کراچی میں داؤد کی چار رہائش گاہوں کے پتے بھی فراہم کیا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ’’داؤد ، اس کا بھائی انیس ابراہیم اور ایک قریبی ساتھی چھوٹا شکیل پاکستان میں بندرگاہ کے شہر (کراچی) کے ایک پاش محلہ میں ایک ساتھ قیام پذیر ہیں ۔ داؤد کی صحت کے بارے میں عہدیداروں کے مطابق کاسکر نے دعویٰ کیا کہ اس کا بڑا بھائی پوری طرح چاق ، چوبند اور صحتمند ہے جس کو کوئی عارضہ لاحق نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT