Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / داؤد ابراہیم سے مودی کی ملاقات اعظم خان ثبوت پیش کریں :بی جے پی

داؤد ابراہیم سے مودی کی ملاقات اعظم خان ثبوت پیش کریں :بی جے پی

نئی دہلی، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اترپردیش کے وزیر شہری ترقیات  اعظم خان کے وزیر اعظم نریندر مودی پر ان کے پاکستان دورے کے دوران مافیا ڈان داؤد ابراہیم سے ملاقات کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے آج مطالبہ کیا کہ وہ اس بارے میں ثبوت پیش کریں ورنہ اتر پردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو عوام سے معافی مانگیں۔بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ چیف منسٹر مسٹر یادو ہر محاذ پر بری طرح ناکام رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اپنے قریبی وزیر مسٹر اعظم خان کے ذریعے بے تکا بیان بازی کروا رہے ہیں۔ مسٹر شرما نے مسٹر خان کے الزامات کوغلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔ مسٹر شرما نے کہا کہ اتر پردیش کی معیشت مکمل طور زوال پذیر ہو گئی ہے ۔ اترپردیش کی ترقی کی شرح کم ہو کر چھ فیصد سے بھی نیچے چلی گئی ہے ۔ اتر پردیش میں بدعنوانی اور بے روزگاری عروج پر ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT