Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں : باسط

داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں : باسط

بنگلورو ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سفیر برائے ہند عبدالباسط نے آج کہا کہ مفرور انڈرورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم پاکستان میں روپوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم داؤد کے بارے میں معلومات اگر کوئی ہوں تو ہم ہندوستان کو اس میں شریک کریں گے۔ ا س سوال پر کہ پاکستان جماعت الدعوہ کے بارے میں کیا نظریہ رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک فلاحی تنظیم ہے لیکن اسے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ملنے پر ممنوع قرار دے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہونے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT