Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / داؤد ابراہیم کا ایک حمایتی دہلی میں دیسی ساختہ ریوالور کے ساتھ گرفتار

داؤد ابراہیم کا ایک حمایتی دہلی میں دیسی ساختہ ریوالور کے ساتھ گرفتار

نئی دہلی:پولیس کا کہنا ہے کہانڈورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم کا ایک 19سالہ حامی جو ہتھیاروں کی غیر قانونی سربراہی بھی کرتا ہے کو جنوبی دہلی سے تین دیسی ساختوں بندوقوں کے ساتھ گرفتار کرلیاگیا۔

جتن جس نے فیس بک پر اپنی پروفائل’جتن بھائی بنیا‘کے نام سے بنائی ہے اور تفصیل میں مطالعہ‘ داؤد کرائم سٹی میں اور اونلی باس سیکریٹ کو کاشیرا علاقے سے پولیس نے جال بچھاکر گرفتار کیا۔

جتن نے اپنی سوشیل میڈیا پروفائل پر داؤد اور پستول کی تصوئیر بھی آپ لوڈ کیا تھا۔ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ سریندر کمار کے مطابق تقریبا اٹھ ماہ قبل جتن کاجھگڑا ہوا تھااوراس نے 22سالہ راہول کے پاس سے ایک ’دیسی کتہ‘ خریدا تھا۔انہوں نے کہاکہ ایک دیسی کتہ اور زندہ کارتوس ضبط کئے گئے ہیں۔

اپنادبدبا بنانے کے لئے ‘ جتن اپنے مخالفین کو بندوق سے دھمکایہ بھی کرتاتھا ‘ جس کی اطلاع انتظامیہ کو ایک ’پولیس مترا’ نے دی۔انہوں نے مزیدکہاکہ تفتیش کے دوران جتن نے اسبات کوقبول کیاہے کہ وہ راہول کی مدد سے غیرقانونی طریقے پر ہتھیار خریدتا تھا۔
PTI

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT