Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / داؤد ابراہیم کی حوالگی کے لیے وینکیا نائیڈو کا مطالبہ

داؤد ابراہیم کی حوالگی کے لیے وینکیا نائیڈو کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزیر شہری ترقیات و پارلیمان امور ایم وینکیا نائیڈو نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو ہندوستان کے حوالہ کیا جائے ۔ وینکیا نائیڈو نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کھلا راز ہے کہ داؤد ابراہیم کو پاکستان نے پناہ دی ہے اور اس کی مدد کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین بہتر تعلقات کے لیے داؤد کی حوالگی ضروری ہے ۔ پاکستان اپنے پاس داؤد کی موجودگی کا ہمیشہ ہی انکار کرتا رہا ہے لیکن وہاں اس مفرور ڈان کی موجودگی کا ایک واضح ثبوت منظر عام پر آگیا ہے۔
پاکستان کو چاہئے کہ وہ نہ صرف داؤد ابراہیم بلکہ 26/11 حملہ کے تمام ملزمین کو بھی ہندوستان کے حوالے کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT