Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / داؤد ابراہیم کے اثاثہ جات کا نیلام سابق صحافی اور ہندو مہاسبھا خریدار

داؤد ابراہیم کے اثاثہ جات کا نیلام سابق صحافی اور ہندو مہاسبھا خریدار

India's most wanted man, Dawood Ibrahim, poses for photos in this undated photo at an unknown location. (AP Photo)

ممبئی ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈرورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم کی جنوبی ممبئی میں ملکیت ایک طعام گاہ، ان کی سبز سیڈان کار اور مضافاتی علاقہ مٹنگا میں ان کی جائیداد جس کے کرایہ دار کے حقوق ان کے پاس تھے، آج نیلام کردیئے گئے۔ ایک سابق صحافی ۔ ایس بالا کرشنن نے طعام گاہ کیلئے 4.28 کروڑ روپئے کی بولی دی اور چھوٹا شکیل کی جائیداد کو خریدنے والے کو جان سے مار دینے کی دھمکی کی پرواہ نہیں کی۔ دلچسپ بات یہ ہیکہ ہندو مہاسبھا نے داؤد کی ہیونڈائی ایکسینٹ کیلئے 32 ہزار روپئے کی بولی دی جبکہ یہ 15,700 روپئے میں بہ آسانی دستیاب ہے۔ ان کی سبز سیڈان کار دہلی کے ایک وکیل اجئے سریواستو نے خریدنے کیلئے بولی دی ۔ داؤد کے کمرہ واقع مہاویر بلڈنگ مٹنگا کے کرایہ دار کے حقوق کس نے حاصل کئے ، معلوم نہیں ہوسکا۔ اس کیلئے اقل ترین بولی 50.44 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT