Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / داؤد ابراہیم کے بھانجہ کی شادی

داؤد ابراہیم کے بھانجہ کی شادی

مسجد میں نکاح، ممبئی پولیس نے پوری تقریب پر نظر رکھی
ممبئی ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈرورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم کے بھانجہ علی شاہ پارکر کی شادی آج شہر کے ایک تاجر کے دختر کے ساتھ یہاں مسلم روایتی طریقہ سے انجام پائی۔ ممبئی پولیس نے پوری تقریب پر کڑی نظر رکھی تھی۔ علی شاہ، داؤد ابراہیم کی متوفی بہن حسینہ پارکر کے فرزند ہیں۔ ان کا نکاح جنوبی ممبئی کے علاقہ ناگپاڑہ میںایک مسجد کے اندر عائشہ فگالی کے ساتھ انجام پایا۔ نکاح تقریب میں ارکان خاندان، رشتہ دار اور دوست احباب شریک تھے۔ مسجد کے باہر چند اخباری نمائندے دیکھے گئے۔ ارکان خاندان نے میڈیا والوں کو دور رکھا تھا۔ نکاح تقریب کا آغاز صبح 11 بجے ہوا اور دیڑھ گھنٹہ تک تمام امور انجام دیئے گئے۔ اس تقریب میں تقریباً 100 ارکان شریک تھے۔ استقبالیہ کا اہتمام شہر کی ایک ہوٹل میں شام میں کیا گیا۔ مفرور ڈاؤن کی جانب سے نکاح اور استقبالیہ تقریب کا مشاہدہ اسکائپ ویڈیو کے ذریعہ کیا گیا۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ نے انسداد زبردست رقومات کی وصولی کے سیل کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس تقریب پر نظر رکھے۔ پولیس ملازمین نے پوری نکاح و استقبالیہ کی تقریب پر کڑی نظر رکھی تھی۔ پولیس نے اس تقریب کو حریف گینگسٹر کی جانب سے درہم برہم کرنے کی کوشش کے امکان کو مسترد نہیں کیا تھا۔ سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ پولیس عملہ کو اس نکاح تقریب پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ علی شاہ کے بڑے بھائی دانش کی 2006ء میں ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہوئی تھی۔ ان کی بہن عمیرہ نے مئی 2015ء میں شادی کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT