Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / داؤد ابراہیم کے بھانجے کی آج شادی

داؤد ابراہیم کے بھانجے کی آج شادی

اسکائپ کے ذریعہ شرکت متوقع ، سکیورٹی ایجنسیوں کی کڑی نظر
ممبئی۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) داؤد ابراہیم کے بھانجے علی شاہ پارکر کی شادی کل ممبئی میں ہوگی اور پولیس کے علاوہ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے اس تقریب پر کڑی نظر رکھی ہے کیونکہ داؤد ابراہیم کے براہ اسکائپ شرکت کا امکان ہے۔ داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر مرحومہ کے فرزند علی شاہ کی شادی شہر کے ایک تاجر کی لڑکی عائشہ نگانی سے ہوٹل میں مقرر ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ داؤد ابراہیم کی اس تقریب میں اسکائپ کے ذریعہ شرکت کا امکان ہے۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ کو ان تمام پروگرامس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ علی شاہ کے بڑے بھائی دانش کی 2006ء میں سڑک حادثہ میں موت ہوگئی جبکہ اس کی بہن عمیرہ کی گزشتہ سال مئی میں شادی ہوئی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT