Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / داؤد ابراہیم کے حفاظتی انتظامات میں شدت

داؤد ابراہیم کے حفاظتی انتظامات میں شدت

نئی دہلی ۔2 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) انڈر ورلڈ ڈان اور ہندوستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کے حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی ہے کیونکہ انڈونیشیاء میں اُن کے حریف چھوٹا راجن کو گرفتار کیا گیاہے ۔ پاکستانی فوج نے داؤد کی قیامگاہ واقع کراچی اور اسلام آباد پر تعینات فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے ۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ داؤد ابراہیم اپنی قیامگاہ تبدیل کرتا رہتا ہے ، تاہم وہ مستقل طورپر پاکستان میں ہی مقیم ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت داؤد کو ہندوستان واپس لانے کا کوئی دقیقہ اُٹھا نہیں رکھے گی ۔ حکومت داؤد ابراہیم کو ہندوستان لانے کی پابند عہد ہے ۔ 2000 ء میں چھوٹا راجن پر داؤد کے آدمیوں نے قاتلانہ حملہ کیا تھا ، جن کا بنکاک کی ایک ہوٹل میں سراغ لگایا گیا تھا۔ تاہم وہ ڈرامائی انداز میں وہاں سے فرار ہوگئے تھے ۔ حکومت ہند اسلام آباد میں داؤد ابراہیم کی موجودگی کے کئی سراغ حکومت پاکستان کو فراہم کرچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT