Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / داؤد کے رشتہ دار کی شادی میں پولیس ملازمین کی شرکت کی تحقیقات

داؤد کے رشتہ دار کی شادی میں پولیس ملازمین کی شرکت کی تحقیقات

ناسک ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بعض پولیس ملازمین مبینہ طور پر ایک خاتون کی شادی میں شریک تھے جس کے ارکان خاندان مبینہ طور پر انڈرورلڈ داؤد ابراہیم کے دور کے رشتہ دار ہیں جس کی وجہ سے ایک ہلچل مچ گئی ہے۔ سٹی پولیس کمشنر رویندر سنگھل نے آج اس واقعہ کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے ایک داخلی تحقیقات کا حکم دیا ہے جو ملوث پولیس ملازمین کے خلاف کی جائے گی۔ بعض ارکان عملہ بھدراچل پولیس اسٹیشن قدیم شہر کے علاقہ سے مبینہ طور پر اس تقریب شادی میں شریک تھے جو ایک پرتعیش مال مہاتما نگر علاقہ میں پیر کے دن منعقد کی گئی۔ شادی کا دعوت نامہ مبینہ طور پر پولیس ملازمین کو چند مذہبی رہنماؤں نے پہنچایا تھا۔ دلہا سابق مقامی کارپوریٹر کا فرزند ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT