Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دائرۃ المعارف العثمانیہ کیلئے مرکز و ریاست سے 37 کروڑ 71 لاکھ روپئے کی منظوری

دائرۃ المعارف العثمانیہ کیلئے مرکز و ریاست سے 37 کروڑ 71 لاکھ روپئے کی منظوری

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : دائرۃ المعارف العثمانیہ جو نادر عربی مخطوطات کی تحقیق و طباعت کے لیے عرب و عجم میں یکساں مقبول ہے کے لیے مرکزی و ریاستی حکومتوں نے اس کے ترقیاتی پراجکٹ کے لیے اپنا فراخدلانہ مالی تعاون پیش کرتے ہوئے دائرہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے راہیں ہموار کردی ہیں ۔ دائرہ کی محقق و معتبر مطبوعات کی اہمیت کے پیش نظر حکومت ہند نے پراجکٹ کے لیے 90 فیصد رقم 34,66,24000 روپئے منظور کی ہے جب کہ پراجکٹ کی 10 فیصد رقم 3,05,59,000 ریاستی حکومت برداشت کرے گی ۔ مرکزی حکومت کی گرانٹ پانچ مرحلوں پر منقسم ہوگی پہلے مرحلہ کے لیے مرکزی حکومت نے دائرہ کے لیے 6,39,24800 منظور کیا ہے اور جس کا 40 فیصد حصہ 2,77,29,920 مرکزی حکومت نے دائرہ کے لیے جاری کردیا ہے ۔ مذکورہ پراجکٹ تین اہم مقاصد پر مشتمل ہے ۔ جن میں دائرہ کی تمام مطبوعات کو انگریزی میں منتقل کرنا ، تمام مطبوعات کا ڈیجٹیلائزیشن کرنا اور تمام مطبوعات جدید آفسیٹ پر طباعت کر کے خوبصورت بائنڈنگ کے ساتھ شائع کرنا ہے ۔ پراجکٹ کی عمل آوری کے لیے بہت جلد ایکشن پلان اور ٹاسک فورس کی تشکیل عمل میں آئے گی ۔ یاد رہے کہ اس پراجکٹ کی منظوری میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی اور سکریٹری اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل اور ڈائرکٹر اقلیتی بہبود جناب محمد جلال الدین اکبر کا اہم رول رہا ہے ۔ ریاستی حکومت دائرہ کی بلڈنگ کی تزئین نو ، عصری پرنٹنگ اور بائنڈنگ مشینوں کی فراہمی نیز لائبریری و کمپیوٹر لیاب کی تعمیر کے لیے پہلے ہی اپنی منظوری دے چکی ہے ۔ ادارہ معزز چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو دائرہ کے صدر نشین بھی ہیں کا تہہ دل سے مشکور ہے کہ جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے دائرہ کی ترقی کے لیے راہ ہموار ہوسکی نیز ادارہ حکومت تلنگانہ کے تمام عہدیداروں کا بھی شکر گزار ہے کہ جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے یہ پراجکٹ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکا ۔۔

TOPPOPULARRECENT