Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دادا صاحب پھالکے اسکول آف فلم اسٹوڈیوز کا گچی باؤلی میں قیام

دادا صاحب پھالکے اسکول آف فلم اسٹوڈیوز کا گچی باؤلی میں قیام

مختلف کورسیس کا فبروری سے آغاز، فلم ڈائرکٹر اوما مہیشور راؤ اور ونئے کمار کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر (ایم اے سلام) شہر میں پہلی بار فلمی تکنیک کے عصری آلات کے علاوہ فلمسازی کے دیگر شعبہ جات کو نئی نسل میں روشناس کروانے کیلئے وگیاناکیندرم گچی باؤلی میں دادا صاحب پھالکے اسکول آف فلم اسٹوڈیوز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جس کا رقبہ چار ایکر ہوگا۔ یہ بات آج یہاں تلگو فلموں کے نامور ڈائرکٹر اوما مہیشور راؤ نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسٹوڈیو عالمی اسٹوڈیوز سے اشتراک کرتے ہوئے نوجوانوں کو فلمسازی کے مختلف کورسیس کا جنوری سے آغاز کیا جائے گا، جن میں اداکاری، ہدایتکاری، ایڈیٹنگ، اسکرپٹ رائٹنگ، اسکرین پلے رائٹنگ کے علاوہ فلمسازی سے متعلق کئی کراش کورسیس رہیں گے جن کی مدت 25 ہفتوں کے علاوہ ایک سال ہوگی۔ مسٹر ونئے کمار سابق ایڈیٹر تلگو روزنامہ پرجاشکتی نے کہا کہ داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کیلئے رعایتی فیس رکھی جائے گی جو ملک کے دیگر فلم انسٹیٹیوٹس سے کافی کم ہوگی لیکن اس کا معیار ورلڈ سنیما کے مساوی ہوگا، جس میں فلم ایگزیبیشن فلم فیسٹیول بھی منعقد کئے جائیں گے جس میں تلگو کی نامور شخصیتوں کے علاوہ بالی ووڈ کی ہستیاں جیسے شبانہ اعظمی، جاوید اختر، انوپم کھیر، نصیرالدین شاہ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ مسٹر ونئے کمار نے مزید کہا کہ سنٹر فار نیو پراسپٹکو ان فلمس اینڈ میڈیا حیدرآباد کی جانب سے قائم کیا جارہا ہے۔ اس اسٹوڈیوز کے ایگٹو ایگزیکیٹیو میں گوتم بھگدش، مدھو امباٹ، سہاسنی، ریوتی بھی شامل ہے۔ اس پریس کانفرنس کو مسٹر اجئے بابو کے علاوہ ہیمابندو نے بھی مخاطب کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT