Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / دادری قتل : ارکان خاندان کو معاوضہ کیخلاف درخواست مسترد

دادری قتل : ارکان خاندان کو معاوضہ کیخلاف درخواست مسترد

نئی دہلی  ۔ 11 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام) دادری میں قتل کئے گئے محمد اخلاق کے ارکان خاندان کو 45 لاکھ روپئے کی امداد کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ درخواست آج سپریم کورٹ نے مسترد کردی ۔ جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس امیتوا رائے پر مشتمل بنچ نے خصوصی درخواست مرافعہ کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ اس میں ایسی کوئی خاص بات نہیں ہے ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ معاوضہ کی ادائیگی کے معاملے میں صریح خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ حکومت اُترپردیش نے اخلاق کے خاندان کو 45 لاکھ روپئے کے علاوہ چار مکانات بھی دینے کافیصلہ کیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT