Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / دادری قتل پر رحمن عباس کا بھی احتجاجاً ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان

دادری قتل پر رحمن عباس کا بھی احتجاجاً ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان

ممبئی ، 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مصنفہ نین تارہ سہگل اور ہندی کوی اشوک واچپائی کے بعد اردو ناول نگار رحمن عباس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ مہاراشٹرا کی اردو ساہتیہ اکیڈمی کا ایوارڈ دادری سانحہ کے خلاف بطور احتجاج واپس کردیں گے۔ دادری قتل پر مصنف برادری ناراض ہے۔ رحمن عباس نے کہا ، ’’ چنانچہ میں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ اپنا ایوارڈ واپس کردوں گا۔ بعض دیگر اردو مصنف بھی احتجاج میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے اطراف پائی جانے والی نا انصافیوں کے خلاف متحدہ طور پر آواز اٹھائی جائیں‘‘۔ رحمن عباس کو 2011 ء میں اُن کی تیسری ناول ’’خدا کے سائے میں آنکھ مچولی‘‘ پر اردو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT