Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / دادری واقعہ پر وزیراعظم کا بیان حساسیت سے عاری : کانگریس

دادری واقعہ پر وزیراعظم کا بیان حساسیت سے عاری : کانگریس

نئی دہلی ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے دادری قتل واقعہ پر وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارکس کو ’’غیرحساس ‘‘ قرار دیتے ہوئے خارج کردیا اور الزام عائد کیا کہ جو کچھ پیش آیا ’’پہلے سے منصوبہ بند حکمت عملی‘‘ رہی تاکہ اسمبلی چناؤ والے بہار میں بی جے پی کو سیاسی فائدہ حاصل ہوسکے۔ سینئر پارٹی لیڈر کپل سبل نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا، ’’جناب وزیراعظم، کیا آپ سمجھتے ہو کہ دادری میں جو کچھ پیش آیا ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی رہی؟ یہ پہلے سے طئے اور بڑی احتیاط سے رچائی گئی حکمت عملی رہی تاکہ خوف کا ماحول پیدا کردیا جائے تاکہ بی جے پی کو بہار میں سیاسی فائدہ پہنچے۔

TOPPOPULARRECENT