Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / دادری ٹاؤن میں داخلے سے انکار کے بعد کانگریس لیڈروں کا برت

دادری ٹاؤن میں داخلے سے انکار کے بعد کانگریس لیڈروں کا برت

پٹنہ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دادری ٹاؤن میں داخلے سے انکار کے بعد کانگریس کارکنوں نے آج دوپہر دہلی ۔ نوئیڈا سرحد پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اپیل کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کردی۔ جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی اور اترپردیش میں پارٹی اُمور کے انچارج مدھو سدن میستری کی زیرقیادت کانگریس لیڈروں کا ایک وفد آج داری میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے سدبھاؤنا اپواس کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انھیں یہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بعدازاں اس وفد نے جس میں صدر اترپردیش کانگریس نرمل کھتری، سابق وزراء آر پی این سنگھ، جتن پرساد شامل تھے۔ دہلی ۔ نوئیڈا سرحد پر واقع ایک پارک میں برت (فاسٹ) پر بیٹھ گئے۔

TOPPOPULARRECENT