Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / دادری کا واقعہ دل شکن : گورنر نائک

دادری کا واقعہ دل شکن : گورنر نائک

لکھنو ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دادری میں پیش آئے قتل واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گورنر اترپردیش رام نائک نے آج اس ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ امن برقرار رکھیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انھوں نے اسے ’’دل شکن واقعہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ انھیں اعتماد ہے کہ ریاست اس صورتحال سے ابھر آئے گی۔ انھوں نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ برقراری ٔ امن ہی اس صورتحال کا جواب ہے۔ یہ میری عوام سے اپیل ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT