Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / دادری کیس میں گرفتار نوجوان بے قصور : منیکا گاندھی

دادری کیس میں گرفتار نوجوان بے قصور : منیکا گاندھی

نئی دہلی،9 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر منیکا گاندھی نے دادری میں بیف تنازعہ پر ایک شخص کی ہلاکت کے واقعہ کو سیاسی رنگ دینے پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ حکومت اتر پردیش اس واقعہ پر عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ وزیر بہبود خواتین و اطفال نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے جہاں پر بیف کے استعمال کی افواہ پر ایک مسلم شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا اور کہا کہ کسی بھی مسئلہ پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر نہیں کیا جانا چاہئے۔مینکا نے جوحقوق جانوران کی محافظ بھی ہیں، کہا کہ یو پی حکومت اس واقعہ کوغلط طریقہ سے پیش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT