Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / دارالسلام کے احاطہ میں جھڑپ کے سلسلہ میںدو مقدمات درج

دارالسلام کے احاطہ میں جھڑپ کے سلسلہ میںدو مقدمات درج

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) دارالسلام کے احاطہ میں کل کرکٹ میچ کے دوران دو گروپس کے درمیان پیش آئی جھڑپ کے بعد پولیس حبیب نگر نے دو علیحدہ مقدمات درج کرلئے ۔ سٹی آرمڈ ریزرو کانسٹبل سریش کمار نے کل بعض مسلم نوجوانوں کو زدوکوب کیا تھا، جس کے جواب میں نوجوانوں سید پرویز اور عامر خان نے اُس کی پٹائی کی تھی ، پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 147,148 (فساد برپا کرنا) ، 324 (شدید زدوکوب کرنا) کے تحت دونوں فریقین کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ انسپکٹر حبیب نگر مسٹر مدھو کمار سوامی نے بتایا کہ مقدمات درج کئے جانے کے باوجود کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عنقریب اِس کیس میں پیشرفت کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT