Tuesday , July 25 2017
Home / سیاسیات / دارجلنگ میں امن وسکون کی بحالی کے لئے ممتا کی اپیل

دارجلنگ میں امن وسکون کی بحالی کے لئے ممتا کی اپیل

کولکاتہ ،19 جون (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دارجلنگ ہلس میں امن وسکون کی بحالی کے لیے عوام اور سیاسی جماعتوں سے آج پرزور اپیل کی۔ ممتا بنرجی نے اقوام متحدہ کی دعوت پر ہالینڈ کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے یہ اپیل کی۔ وہ ہالینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں 22 جون کو منعقدہ اقوام متحدہ عوامی خدمات کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ”دارجلنگ ہلس ان کے دل میں موجود ہے اور وہ اس علاقے میں امن وسکون دیکھنا چاہتی ہیں۔کسی بھی مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ، لیکن حکومت لوگوں کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کبھی اجازت نہیں دے گی”۔ وزیر اعلی کے ساتھ ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر امت مترا بھی ہالینڈ جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT