Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / دارجلنگ میں تشدد کے درمیان تحریک کے34دن

دارجلنگ میں تشدد کے درمیان تحریک کے34دن

دارجلنگ / سلی گوڑی15جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) علیحدہ گورکھا لینڈ ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے گورکھا لینڈ موومنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی (جی ایم سی سی ) کے نعرے پر غیر معینہ مدت کی تحریک تشدد کے اکا دکا واقعات کے درمیان آج 34 ویں دن بھی جاری رہی ۔مشتبہ گورکھا احتجاجی مظاہرین نے تکداہ کے پنچایت دفتر میں آگ لگا دی۔ کچھ نامعلوم سماج دشمن عناصر نے کل رات اس واقعہ کو انجام دیا۔اس کے علاوہ مختلف مقامات سے بھی آتش زنی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ تاہم ان معاملوں میں کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے ۔اس درمیان “ککری” ریلیاں منعقد کرکے جی ایم سی سی تحریک کو ہوا دے رہے ہیں اور اس میں وسعت دینے کی کوشش بھی کرر ہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT