Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / دارجلنگ کو سی آر پی ایف کی مزید چار کمپنیاں روانہ سپریم کورٹ میںحکومت کا بیان

دارجلنگ کو سی آر پی ایف کی مزید چار کمپنیاں روانہ سپریم کورٹ میںحکومت کا بیان

نئی دہلی ۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے سپریم کورٹ سے آج کہا کہ مغربی بنگال کے دارجلنگ اور کالمپانگ علاقوں میں جو علحدہ ریاست گورکھالینڈ کیلئے جاری ایجی ٹیشن کے دوران تشدد سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ امن و قانون کی برقراری کیلئے سی آر پی ایف کی چار زائد کمپنیاں روانہ کی گئی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے وہاں امن برقرار رکھنے کی اپیل کے طور پر کہا کہ ان اضلاع کے عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ امن کے ماحول میں نظم و ضبط اور کاروبار حیات کسی بھی ترقی پسند معاشرہ کی امتیازی علامت ہوتی ہے۔ حکومت نے جسٹس دیپک مصرا کی قیادت میں سماعت کرنے والی تین رکن بنچ سے کہا کہ ان دو اضلاع میں سی آر پی ایف کی 11 کمپنیاں پہلے ہی تعینات کی گئی تھیں اور مزید چار کمپنیاں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہاں ضبط و قانون کی برقراری اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

دو پتوں کے امتیازی نشان دیناکرن کی سازش، پولیس کا دعویٰ
نئی دہلی ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے مقامی عدالت سے کہا ہیکہ آل انڈیا انا ڈی ایم کے (اماں) گروپ کے لیڈر ٹی وی دیناکرن اور ایک مبینہ درمیانی شخص نے اپنی پارٹی کیلئے ’’دوپتوں‘‘ کا امتیازی نشان حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو رشوت دینے کی سازش کی تھی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک فردجرم اس عدالت میں داخل کیا اور کہا کہ دیناکرن اور دیگر تین ملزمین کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ایک ضمنی چارج شیٹ بھی پیش کرے گی۔ پولیس نے 701 صفحات پر مشتمل اپنی قطعی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ مبینہ درمیانی شخص سکھیش چندرشیکھر سے برآمد شدہ رقم دیناکرن نے غیرمحسوب ذرائع کے توسط سے دیگر تین ملزمین کے ذریعہ بھیجا تھا۔

TOPPOPULARRECENT