Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’داستان حیدرآباد‘‘ کی رسم اجراء

’’داستان حیدرآباد‘‘ کی رسم اجراء

حیدرآباد۔11اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کی تاریخ پر مشتمل کتاب ’داستان حیدرآباد‘ کا رسم اجراء 15اکٹوبر بروز ہفتہ شام 5:30بجے عمل میں آئے گا۔ ڈاکٹر آنند راج ورما نے بتایا کہ تین جلدوں پر مشتمل ’داستان حیدرآباد‘ کا رسم اجراء پدم شری جگدیش متل انجام دیں گے اس کتاب کی رسم اجراء تقریب کی صدارت مرکزی وزیر مسٹر بنڈارو دتاتریہ کریں گے۔ سالار جنگ میوزیم آڈیٹوریم میں منعقد ہونے جا رہی اس تقریب کے دوران ہندی میں لکھی گئی کتاب داستان حیدرآباد کی رسم اجراء تقریب میں مسٹر بی وی پاپا راؤ مشیر برائے حکومت تلنگانہ‘ نواب احترام علی خان ‘ مسٹر ایم وید کمار‘ مسٹر پرمود کمار کیڈیا‘ ڈاکٹر رادھے شیام شکلا‘ پروفیسر روہیتا شا‘ ڈاکٹر ریشبھ دیو شرما‘ مسٹر بی کے تنیجا اور دیگر موجود رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT