Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / داستان گوئی فنکار مرتضیٰ دانش حسینی نے ایوارڈ واپس کردیا

داستان گوئی فنکار مرتضیٰ دانش حسینی نے ایوارڈ واپس کردیا

نئی دہلی  ۔ 19 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں بڑھتی عدم رواداری کے خلاف آواز بلندکرتے ہوئے داستان گوئی آرٹسٹ مرتضیٰ دانش حسینی نے کہاکہ وہ سنگیت ناٹک اکیڈیمی ایوارڈ واپس کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ عوامی مقامات پر اظہارخیال اب مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ مایا کرشنا راؤ کے بعد دانش حسینی دوسرے فنکار ہیں جنھوں نے نیشنل اکیڈیمی آف میوزک ، ڈانس اینڈ ڈرامہ کا ایوارڈ واپس کیا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تقریباً 34 مصنفین نے کنڑاقلمکار ایم ایم کلبرگی قتل اور دادری واقعہ کے علاوہ دیگر مسائل کیخلاف بطور احتجاج ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT