Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / داشتہ سے ناراض شخص کی خود کشی

داشتہ سے ناراض شخص کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : داشتہ کی ناراضگی سے دل برداشتہ ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ نوین کمار نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ نوین کمار پیشہ سے پینٹر تھا ۔ نوین کمار کے ایک خاتون نرسمہاں سے ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے ۔ اور وہ اس خاتون کے ساتھ رہتا تھا ۔ گذشتہ روز آشنا اور داشتہ میں بحث و تکرار ہوئی ۔ جس کے بعد خاتون اپنے آشنا کا گھر چھوڑ کر چلی گئی ۔ جس سے دل برداشتہ ہو کر نوین نے خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT