Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / داعش تیل تجارت میں روس ملوث ترکی ٹھوس ثبوت پیش کرے گا، رجب طیب اردغان

داعش تیل تجارت میں روس ملوث ترکی ٹھوس ثبوت پیش کرے گا، رجب طیب اردغان

انقرہ ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر رجب طیب اردغان نے آج کہاکہ شام میں دولت اسلامیہ کے ساتھ غیرقانونی تیل کی تجارت میں روس کے ملوث ہونے کا ترکی ٹھوس ثبوت پیش کرے گا۔ روس نے جوابی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رجب طیب اردغان کا خاندان جہادیوں سے تیل برآمد کرا رہا ہے۔ انقرہ میں اپنے ٹیلیویژن خطاب کے دوران طیب اردغان نے کہا کہ ہمارے پاس روس کے تعلق سے ثبوت موجود ہیں اور ہم اسے ساری دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ روس کے دفاعی وزیر نے کل اردغان اور ان کے ارکان خاندان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ داعش کے ساتھ غیرقانونی تجارت میں ملوث ہیں۔ انقرہ نے ماسکو کے جنگی جہاز کو گذشتہ ماہ مار گرایا تھا۔ جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ رجب طیب اردغان نے اس بات اعادہ کیا کہ اگر روس اپنے الزامات کو ثابت کریں تو وہ اقتدار سے استعفیٰ دیں گے۔ دراصل یہ روسی ہے جو تیل معاملات میں ملوث ہیں۔ داعش سے تیل کون خرید رہا ہے ہم اس بارے میں ثبوت کے ساتھ پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT