Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / داعش سربراہ ابوبکرالبغدادی کی شام میں مبینہ ہلاکت

داعش سربراہ ابوبکرالبغدادی کی شام میں مبینہ ہلاکت

دمشق ۔ 11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی فضائی کارروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کی سرکاری ٹی وی کی جانب سے دعویٰ سامنے آیاہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی کو ایک فضائی کارروائی میں ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ اس سے قبل بھی اس قسم کی خبریں متعدد بار آچکی ہیں۔ شمال مشرقی شہر الرقہ میں فضائی کارروائی کی گئی جس میں ابوبکرالبغدادی مارا گیا جب کہ کارروائی میں 7 عام شہری بھی ہلاک ہوئے تاہم دہشت گردگروپس پروفیشنل میڈیا ونگ نے اب تک البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو دنیا کا مطلوب ترین دہشت گردی قرار دیا گیا ہے جس کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT