Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / داعش سے رابطہ کے الزام میں گرفتار نوجوان کو آئی آر ایف کی اسکالرشپ

داعش سے رابطہ کے الزام میں گرفتار نوجوان کو آئی آر ایف کی اسکالرشپ

حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) ڈاکٹر ذاکر نائیک کی این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن ( آئی آر ایف ) کے خلاف نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے  درج کئے گئے مقدمات کی تحقیقات میں شدت پیدا کرتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش سے رابطہ کے الزام میں گرفتار نوجوان کو آئی آر ایف نے سال 2015 اکٹوبر میں 80 ہزار روپئے کی اسکالرشپ فراہم کی ۔اسکالرشپ کی رقم کو آئی آر ایف نے ابو انس کے آئی سی آئی سی آئی بینک کھاتے میں منتقل کیا تھا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے ممبئی اور دیگر علاقوں میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی این جی او کے دفاتر پر بڑے پیمانے پر دھاوے کئے جس کے تحت سینکڑوں دستاویزات نقد رقومات وغیرہ ضبط کرلئے ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے یہ دعوی کیا ہے کہ راجستھان  کے ضلع ٹونک سے تعلق رکھنے والے ابو انس کو ایجنسی نے داعش سے رابطہ کے الزام میں جاریہ سال جنوری میں حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ ابو انس شہر حیدرآباد میں ٹی ڈبلیو جی انٹرنیشنل عابڈس میں کام ملازمت کیا کرتا تھا ۔ این آئی اے نے ابو انس کو گرفتار کرکے دہلی منتقل کیا تھا جہاں وہ جیل میں محروس ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT