Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / داعش سے ربط، ممبئی کا مؤذن دہلی میں گرفتار

داعش سے ربط، ممبئی کا مؤذن دہلی میں گرفتار

نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس سے مشتبہ طور پر ربط والے ایک 28 سالہ شخص کو کشمیری گیٹ کے قریب گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گذشتہ ماہ دہلی میں داعش کے حامیوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا اور اس ضمن میں یہ پانچویں شخص کی گرفتاری ہے۔ اسیپشل کمشنر پولیس اروند دیپ نے کہا کہ ’’محسن ابراہیم سید کو شمالی دہلی کے کشمیری گیٹ آئی ایس بی ٹی سے گذشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ شام روانہ ہونے والا تھا ‘‘۔ محسن ممبئی کے علاقہ ملاڈ کی ایک مسجد میں مؤذن تھا اور ایک دوست سے ملنے کیلئے دہلی آیا تھا۔ انٹلیجنس نے کہا ہیکہ داعش کے خلاف گذشتہ ماہ ملک گیر پیمانے پر کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار شدہ 14 افراد میں شامل ایک شخص سے اس کا قریبی تعلق تھا، محسن کو لکھنؤ میں ایک شخص نے دیڑھ لاکھ روپئے دیا تھا جو کسی دوسرے ساتھی تک پہنچانا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 85000 روپئے ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

جعلی پاسپورٹ کا
حامل نائجیریا کا شہری گرفتار
مظفر نگر ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نائیجریا کے ایک شہری کو جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ امتوائی تھینک گاؤ کے نام پر سے حاصل کردہ پاسپورٹ پر نائجیریا کا شہری شیاملی آیا ہوا تھا اور ایک کسان سے ملاقات کے دوران اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس کا پاسپورٹ اور ویزا اور جعلی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT