Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / داعش سے مبینہ رابطہ، ایک ملزم کی پولیس تحویل میں توسیع

داعش سے مبینہ رابطہ، ایک ملزم کی پولیس تحویل میں توسیع

حیدرآباد ۔ /19 جولائی (سیاست نیوز)  داعش سے مبینہ  رابطے کے الزام میں گرفتار 4 نوجوانوں کی پولیس تحویل ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے عطاء الرحمن کی مزید 7 دن کی  پولیس تحویل میں توسیع کی گئی ۔ محمد ابراہیم یزدانی ، محمد الیاس یزدانی ، نعمت اللہ حسینی عرف یاسر اور محمد عطا اللہ رحمن کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے /19 جولائی تک پولیس تحویل میں لیکر انہیں تحقیقات کی غرض سے راجستھان کے اجمیر شہر اور اننت پور منتقل کرتے ہوئے وہاں کے گیسٹ ہاؤز اور ہوٹل سے رجسٹرز ضبط کئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس تحویل میں نوجوانوں کو ضلع رنگاریڈی کے بعض مقامات پر بھی لے جایا گیا  جہاں پر  انہوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی مشق کی تھی ۔ این آئی اے عہدیداروں نے گرفتار چار نوجوانوں کو سخت سکیورٹی کے درمیان نامپلی کریمنل کورٹ کے چوتھے ایڈیشنل میٹرو پولیٹین سیشن جج کے اجلاس پر پیش کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو عدالتی تحویل میں دیدیا جبکہ عطاء اللہ رحمن کو مزید ایک ہفتہ کیلئے پولیس تحویل میں لے لیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT