Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / داعش سے متعلق اسٹنگ آپریشن ٹی وی چینل ثبوت پیش نہ کرسکا

داعش سے متعلق اسٹنگ آپریشن ٹی وی چینل ثبوت پیش نہ کرسکا

حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) داعش سے رابطے کے الزام میں تین مسلم نوجوانوں کے خلاف اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانب سے درج کئے گئے مقدمے کی تحقیقات کے لئے ایک خانگی ٹی وی چیانل اصلی ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے سے قاصر رہا۔ انگریزی ٹی وی چیانل نے اپنے آغاز کے ساتھ ہی ایک خصوصی اسٹوری نشر کی جس میں یہ دعویٰ کیاکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابھی بھی داعش کے آلہ کاروں سے ہنوز ربط میں ہیں۔ اسٹنگ آپریشن کے نام پر 3 مسلم نوجوانوں کے مبینہ انٹرویوز دکھائے گئے جس کے نتیجہ میں ایس آئی ٹی نے ازخود کارروائی کرتے ہوئے ملک سے غداری اور مجرمانہ سازش و انسداد غیر قانونی سرگرمیوں کی دفعات کے تحت ایک مقدمہ جاریہ سال 18 مئی کو درج کیا تھا۔ قبل ازیں ایس آئی ٹی نے عبداللہ باسط، سلمان محی الدین قادری اورحنان قریشی کو حراست میں لے کر 24 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور ’’ریپبلک ٹی وی‘‘ چیانل کو دیئے گئے انٹرویو سے متعلق سوالات کئے گئے لیکن نوجوانوں نے تفتیش کے دوران

TOPPOPULARRECENT